وزیرستان کے 12 سالہ بچے کی روٹی کے ایک ٹکڑے کی تلاش کی درد بهری داستان یہ وزیرستان کا وہ علاقہ تھا ، جو خشک اور بنجر زمین رکھتا ہے ۔ گولا باری کا سلسلہ صبح سے جاری تھا اور دوپہر تک جگہ جگہ سے درختوں اور مکانوں سے شعلے اور دھواں اٹھتا رہا تھا۔ زیادہ تر مکان ملبے اور راکھ کے ڈھیر میں بدل چکے تھے لوگ شہرچھوڑ رہے تھے ۔ ہر طرف کیمپ لگے ہوئے تھے ، لیکن زیادہ تر لوگ کھلے آسمان تلے بے یار و مدد گار پڑے تھے ۔ بھوک اور بیماری نے مستقبل کے حوالے سے انھیں بے حس بنا دیا تھا ۔ کل کا پورا دن گزر گیا اور اب سورج کی تپش میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا ۔اب تک خوراک...